اسلامی جمھوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور اعلی جوھری مذاکرات کار نے کھا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک، ایران کے ساتھ 24 نومبر کے
جوھری سمجھوتے پر فوری عمل درآمد پر اصرار کررھا ہے۔
" سید عباس عراقچی " نے آج صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں، جنیوا میں ایران کے ساتھ 24 نومبرکے جوھری سمجھوتے کے حوالے سے اپنے وعدوں پر گروپ پانچ جمع ایک کے پابند رھنے کے تناسب کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا اس بارے میں مکمل طور پر اطمینان نھیں کیا جاسکتا ، لیکن یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ " کیتھرین اشٹون " نے یہ اطمینان دلایا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک جلد از جلد مذاکرات کے حتمی مرحلے میں داخل ھونے کا خواھاں ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور اعلی جوھری مذاکرات کار " سید عباس عراقچی " نے ماضی میں وعدہ خلافی کی وجہ سے گروپ پانچ جمع ایک کے بعض ارکان کے حوالے سے ایران کی بے اعتمادی کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ ایران، مقابل فریق کے بیانات پر اطمینان نھیں کرسکتا اور اس وقت اسلامی جمھوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایک طرح کی بد گمانی موجود ہے۔
" سید عباس عراقچی " نے کھا کہ 24 نومبر کے جوھری معاھدے کے حوالے سے مختلف آراء موجود ہیں اور ممکن ہے یہ امر ایک مشترکہ نقطۂ نظر تک پھنچنے میں مشکلات پیدا کرے۔