www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

  روس کے نائب وزیر خارجہ گناڈی گیٹیلوف نے کھا ہے کہ بحران شام کے بارے میں جنیوا ٹو کانفرنس میں ایران کی شرکت کی امریکہ کی 

جانب سے مخالفت غیر منطقی ہے۔
 پریس ٹی وی کے مطابق گیٹیلوف نے جنیوا میں شام کے امور میں اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ خصوصی نمائندے اخضر ابراھیمی سے ملاقات کے بعد یہ بات کھی۔
 انھوں نے کھا کہ ھمیں یقین ہے کہ شام کے داخلی فریق کے درمیان مذاکرات کے فریم ورک میں ھوئے اتفاق کو عملی بنانے میں ایران کا اھم کردار ہے۔
 روس کے نائب وزیر خارجہ نے کھا کہ ماسکو کا ماننا ہے کہ آئندہ جنیوا-2 کانفرنس میں ایران کی شرکت، امن معاھدے کو عملی بنانے کے لئے مناسب ماحول پیدا کرے گی۔
گیٹیلوف نے کھا کہ روس نے امریکا سے اس بات کا ذکر کیا ہے کہ یورپی یونین کے ارکان ملک، ترکی اور اقوام متحدہ سمیت تقریبا تمام ملک ایران کی شرکت کے حق میں ہیں۔
اس سے پھلے شام کے امور میں اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ خصوصی نمائندے اخضر ابراھیمی نے جنیوا میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ھوئے کھا تھا امریکا کی مخالفت کی وجہ سے ابھی تک جنیوا-2 کانفرنس میں ایران کی شرکت کے بارے میں فیصلہ نھیں کیا جا سکا ہے۔ انھوں نے کھا کہ امریکا ابھی تک اس بات پر قائل نھیں ھو سکا ہے کہ ایران کی شرکت صحیح رھے گی۔
 

Add comment


Security code
Refresh