ترکی کا ایک فوجی کاروان "کفرلوسین" بارڈر سے شام کے شمالی صوبے ادلب میں اپنے فوجی اڈوں کے استحکام اور ترک نواز دھشت گردوں کی حمایت کے مقصد سے داخل ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فوجی سازوسامان سے لیس 25 گاڑیوں پر مشتمل کاروان شام کے شمالی صوبے ادلب میں ترکی فوجی اڈے کی طرف گیا ہے۔
شام پر ترکی کی فوجی یلغار کے بعد گزشتہ سال 9 اکتوبر کو بھی بڑی تعداد میں ترک فوجی بھاری ہتھیاروں کے ساتھ شام میں داخل ہوئے تھے۔
شام میں ترکی کے فوجیوں کی دراندازی کا مقصد اپنے غیرقانونی فوجی اڈوں کی تقویت اور ترک نواز دھشت گرد گروہوں کی حمایت کرنا ہے جو آئے دن مقامی لوگوں کے خلاف دھشت گردانہ کارروائياں کرتے رہتے ہيں۔
بتایا جاتا ہے کہ شام کے شمالی صوبے ادلب میں موجود ترک نواز دھشت گرد گروہ اس صوبے کی بنیادی اور حیاتی نوعیت کی تنصیبات کو تباہ کرکے مقامی لوگوں کو اس علاقے سے جبری کوچ کرنے پر مجبور کر رہے ہیں اوراب تک ھزاروں افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر دوسرے مقامات کی جانب کوچ کرگئے ہیں۔
ترکی کا ایک اور فوجی کاروان شام میں داخل
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 264