سعودی عرب میں دھماکوں کی کئي آوازیں سنائي دی ہیں جس کے بعد اس شہر کے بین الاقوامی ائیر پورٹ کی سرگرمیاں بند کر دی گئي ہیں۔
سعودی عرب کے فلائٹ انفارمیشن سینٹر نے اگلے کچھ گھنٹوں کے لیے جدہ ائیر پورٹ کے بند ہونے اور اس ھوائي اڈے کی تمام فلائٹس کو منسوخ کیے جانے کی خبر دی ہے۔ سعودی عرب کے بعض میڈیا یوزرز نے بتایا ہے کہ جدہ میں یکے بعد دیگرے کئي دھماکوں کی آوازیں سنائي دی ہیں۔
بعض ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں کئي مسلح ڈرونوں کو دیکھا گيا لیکن ان ذرائع ابلاغ نے یہ نہیں بتایا ہے کہ ان ڈرونوں کو کہاں دیکھا گيا ہے اور وہ کس علاقے کو ہدف بنانا چاہتے تھے۔
یاد رہے کہ مآرب صوبے میں سعودی اتحاد اور یمنی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں شدت آ جانے کے بعد سعودی عرب پر یمنی ڈرونز اور بیلسٹک میزائیلوں کے حملے مسلسل جاری ہیں۔
جدہ میں دھماکہ اور شہر کا ھوائي اڈہ بند
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 259