www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

222f7
ھندوستان میں زرعی قوانین کے خلاف دہلی کی سرحدوں پر احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ایک اور کسان نے اتوار کو خودکشی کرلی۔
ھندوستانی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے ضلع ہسار کے رہنے والے انچاس سالہ کسان نے دہلی سے ملحقہ ٹیکری بارڈر پر زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خودکشی کرلی ہے –
خبروں میں بتایا گیا ہے کہ راجبیر نامی کسان نے زرعی قوانین کے خلاف یہ اقدام احتجاج کے طور پر اٹھایا اور اس نے ایک درخت پر لٹک کر خودکشی کرلی ہے - خودکشی کرنے والے کسان نے اپنے سوسائیڈ نوٹ میں لکھا ہے کہ میری خودکشی کے ذمہ دار تین زرعی قوانین ہیں -
کسان نے جس درخت پر خودکشی ہے وہ دھرنے کے مقام سے تقریبا سات کلومیٹر دور ہے - خودکشی کرنے والے کسان نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان قوانین کو واپس لے - زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کے دوران اب تک کئی کسان اپنے مطالبے کے حق میں خودکشی کرچکے ہیں جبکہ دھرنے کے مقام پر شدید ٹھنڈک کے باعث اب تک دسیوں کسان اپنی جان سے ہاتھ دھوچکے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh