ھندوستان میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد اب اس ملک کو برڈ فلو کا بھی سامنا ہے۔
ھندوستان کی مختلف ریاستوں من جملہ ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، کرناٹک اور کیرالہ میں برڈ فلو کے کیسز سامنے آنے کے بعد مرکزی حکومت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جانے کی ہدایات دی ہیں۔
وزارت جنگلات و ماحولیات نے اس سلسلے میں ایڈ وائزی جاری کی ہے جس میں وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، کیرالہ اور دیگر ریاستوں میں برڈ فلو کے کیسز کی اطلاع ملی ہے جس کی وجہ سے کئی ریاستوں میں بڑے پیمانہ پر پرندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
حکومت نے پرندوں کی صحت کی نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ جب بھی برڈ فلو کے کیسز ملیں تو فوری کارروائی کی جا سکے۔
در ایں اثناء ہندوستان میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی یومیہ تعداد گذشتہ 12 دنوں سے 300 سے نیچے رکارڈ کی جا رہی ہے، جبکہ صحت مند افراد کی تعداد میں اضافہ اور ایکٹیو کیسز کی تعداد میں کمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
بدھ کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 264 کورونا مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔
ھندوستان میں کورونا کے بعد برڈ فلو
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 221