اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نے ٹرمپ کی میزبانی اور انہیں اپنے یہاں آنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔
اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا اسٹرجن نے صدر ٹرمپ کی اسکاٹ لینڈ آمد سے متعلق خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سفر پر پابندیوں کے پیش نظر وہ ٹرمپ کی میزبانی نہیں کر سکتیں۔
انھوں نے کہا کہ کسی بھی مسافر کو کورونا کے قرنطینہ قوانین کے مطابق اسکاٹ لینڈ آنے کا حق نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹرمپ کو اسکاٹ لینڈ آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
غیر ملکی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ منتخب صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری کے موقع پر گولف کھیلنے کے لئے اسکاٹ لینڈ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ٹرمپ کو آنے نہیں دوں گی، اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر کا اعلان
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 189