ترکی کی پولیس نے اس ملک میں ممکنہ دھشت گردانہ کاروائیوں پر مبنی بعض رپورٹوں کے موصول ھونے کے بعد ملک میں ھائی الرٹ کا
اعلان کردیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطاتق ترکی کی پولیس نے ان خبروں کے بعد کہ انقلابی آزادی عوامی پارٹی کے بائیں بازو کے عناصر اس ملک میں دھشتگردانہ کاروائیاں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اس ملک کے مختلف شھروں میں ھائی الرٹ کا اعلان کردیا ہے ۔
اس رپورٹ کے مطابق ترکی کی پولیس چار مشکوک گاڑیوں کی تلاش میں بھی ہے بائیں بازو کی جماعت کے عناصر نے اس سے قبل بھی اعلان کیا تھا کہ ترکی کی سیاسی جماعتوں منجملہ اس ملک کی حکمران جماعت کے دفتروں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
بائیں بازو کی انقلابی آزادی عوامی پارٹی نے کچھ عرصے قبل بھی انقراء میں امریکہ کے سفارت خانہ کے سامنے ایک خودکش کاروائی کی تھی جس کے نتیجے میں دو افراد ھلاک وکئی دیگر زخمی ھوئے تھے۔