قدس کی غاصب حکومت ملت فلسطین پر ظلم ڈھانے کا کوئي موقع ھاتھ سے نھیں جانے دیتی۔اطلاعات کے مطابق صھیونی حکومت نے
غزہ پٹی کے جنوبی علاقے میں ڈیموں کے دروازے کھول دئیے ہیں جس کی بنا پر غزہ کے بعض علاقوں میں سیلاب آگیا ہے اور زرعی نیز رھائیشی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔
غزہ میں شدید برف باری اور بارش ھوئي ہے جس کے بعد صھیونی حکومت نے جمعرات کو حی الفراحین کے علاقے میں ڈیم کے دروازے کھول دئیے ہیں جن سے المغراقہ اور وادی غزہ میں سیلاب آگيا ہے۔
صھیونی حکومت کے اس مصنوعی سیلاب کا مقابلہ کرنے کے لئے شھری دفاعی کمیٹیاں عوام کو امداد پھنچارھی ہیں۔
قابل ذکرہے صھیونی حکومت نے غزہ کا وحشیانہ محاصرہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے غزہ میں دواؤں اور ایندھن کی کمی ھوگئي ہے۔