مصر میں اخوان المسلمین اور سلفی جماعت نور کے درمیان اس ملک میں نئے بنیادی آئین پر ریفرنڈم کے
حوالے سے اختلافات میں اضافہ ھوگیا ہے۔
مصر کی اخوان المسلمین اور سلفی جماعت نور میں ان اختلافات کا آغاز اس وقت ھوا کہ جب سلفی جماعت نور نے اسکندریہ میں یہ فیصلہ کیا کہ مصر کے نئے بنیادی آئین کے مسودے کے حق میں ووٹ دیا جائے گا۔
یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ مصر کے اخوان المسلمین گروہ نے نئے بنیادی آئین کے مسودے پر ھونے والے ریفرنڈم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
قطر میں مقیم اخوان المسلمین کے مبلغ " وجدی غنیم " نے اپنے تازہ ترین بیان میں سلفی جماعت نور پر شدید تنقید کرتے ھوئے اس جماعت کے ارکان کو خائن اور کافر قرار دیا اور تمام مصری عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ملک میں نئے بنیادی آئین کے مسودے پر ھونے والے ریفرنڈم کا بائیکاٹ کریں۔
" وجدی غنیم " نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اسکندریہ میں سلفی سلسلے کے نائب صدر " یاسر برھامی " پر شدید تنقید کرتے ھوئے برھامی اور اس کی جماعت نور کو خائن قرار دیا اور کھا کہ نور جماعت نے مصری قوم کو دھوکہ دیا ہے۔