ایک معروف سیاسی تجزیہ کار نے کھا ہے کہ ایران و گروپ پانچ جمع کے درمیان مذاکرات میں حقیقی ھار صھیونی حکومت کی ھوئی ہے۔
پریس ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ھوئے " جیمز فٹزر " نے کھا کہ ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ھونے والے سمجھوتے نے ، صھیونی حکومت کو ایران کے خلاف ھرقسم کی فوجی دھمکی کے بھانے سے محروم کردیا ہے۔
بین الاقوامی امور کے معروف تجزیہ نگار نے اس گفتگو میں صھیونی حکومت کے ایٹمی اور بیولوجیک ھتھیاروں کے ذخائر کی طرف اشارہ کرتے ھوئے اس حکومت کو ایک سرکش حکومت قرار دیا کہ جو کسی میں بین الاقوامی معاھدے کی پابند نھیں ہے۔
صھیونی حکومت مشرق وسطی کی وہ واحد حکومت ہے جس کے ایٹمی ھتھیاروں کے گوداموں میں چار سو سے زیادہ ایٹمی وار ھیڈز موجود ہیں۔