شام کی فوج نے اپنی تازہ ترین کاروائیوں میں غیر ملکی دھشتگردوں کو ھلاک کردیا ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق شام کی سرکاری خبر رساں ایجینسی نے تاکید کی ہے کہ اس ملک کی فوج نے " حمص " میں " بستان الدیوان " نامی علاقے میں اپنی بھرپور کاروائی میں " جبھۃ النصرہ " سے وابستہ سعودی عرب ، کویت ، قطر، لیبیا اور اردن کے دھشتگرد شگریوں کی ایک بڑی تعداد کو گلاک کردیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق " جبھۃ النصرہ " کو شامی فوج کی اس کاروائی میں بھاری جانی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ ادھر شام کی فوج نے شمالی "لاذقیہ" کے علاقے میں دھشتگردوں کے اسلحے کے گوداموں کو بھی تباہ کردیا ہے، جبکہ شام کی فوج نے مزارع ریما ، داریا ، معضمیہ ، برزہ اور قابون کے علاقوں میں اپنی کاروائی جاری رکھتے گوئے دھشتگردوں کے کئی ٹھکانوں کو منھدم کردیا ہے اور اس کاروائی میں دھشتگردوں کے ایک سرغنہ "قصاص عادل" کو بھی ھلاک دیا ہے۔
دوسری جانب " حلب " کے مضافات میں بھی شام کی فوج نے اپنا آپریشن جاری رکھتے ھوئے دھشتگردوں کے کئی سرغنوں منجملہ ، ابو خالد الحمصی ، طہ الشیخ اور ابو الحلو کو ھلاک کیا تھا۔