پاکستان کے وزیرداخلہ نے کھا ہے کہ جلوس عزا اھل تشیع کا آئینی و قانونی حق ہے۔
پاکستان سے موصولہ رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے پانچ رکنی وفد کے ھمراہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں چودھری نثار علی خان کا کھنا تھا کہ جلوس عزا اھل تشیع کا آئینی و قانونی حق ہے جسے کوئی نھیں چھین سکتا۔
وزیر داخلہ نے اس بات کو تسلیم کیا اور کھا کہ انھیں معلوم ہے کہ مکتب تشیع پاکستان میں کوئی دھشتگرد گروہ نھیں ہے اور نہ ھی کوئی ایسا شدت پسند گروہ موجود ہے جو ریاست مخالف کارروائیاں کرے انھوں نے کھا کہ سانحہ راولپنڈی پر تمام تحقیقات آزادانہ ھونگی اور کسی فریق کے ساتھ زیادتی نھیں ھوگی۔
اس ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کی قیادت نے وزیر داخلہ سے سانحہ راولپنڈی پر پنجاب حکومت کے کردار، پولیس کی طرف سے بیگناہ افراد کے خلاف یکطرفہ کارروائی، گرفتاریاں اور جوڈیشل کمیشن پر اپنے تحفظات کا اظھار کیا۔
اس موقع پرپاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار نے پنجاب پولیس کی جانب سے ھونے والی زیادتیوں کے ازالے کی یقین دھانی کرائی اور اس حوالے سے اپنی نگرانی میں پانچ رکنی کمیٹی بنائی، جو ان شکایات کا جائزہ لے گی اور پولیس کی جانب ھونے والی زیادتیوں کا ازالہ کریگی۔