وسطی افریقی جمھوریہ میں فرانس کے دو فوجیوں کی ھلاکت کی خبر کے چند گھنٹوں کے بعد ھی
فرانسسی صدر فرانسواں ھولاند نے منگل کے روز اس بحران زدہ ملک کا دورہ کیا ہے۔
وسطی افریقی جمھوریہ میں امن بحالی کے بھانے فرانس نے وھاں مزید فوجیوں کو تعینات کیا ہے، جس کے بعد فرانس کے فوجیوں کی یہ پھلی ھلاکتیں ہیں۔
صدر ھولاند جنوبی افریقہ سے وسط افریقی جمھوریہ کے دارالحکومت، بینگوئی پھنچے، جھاں انھوں نے منگل کے روز جنوبی افریقہ کے سابق صدر اور نسلی پرستی کے خلاف جدوجھد کی علامت، نیلسن منڈیلا کی یاد میں ھونے والی رسومات میں شرکت کی۔
فرانس کی وزارت دفاع کے اھلکاروں کا کھنا ہے کہ مسلح افراد نے ان دو فوجیوں کو گولیاں مار کر ھلاک کر دیا کہ جو بینگوئی میں رات میں گشت کر رھے تھے۔
وسطی افریقی جمھوریہ میں فرانس نے 1600 فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔
اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر، جیرالڈ اروڈ نے منگل کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ مشن بھت مشکل نوعیت کا ھوگا، تاھم فرانس اس سے پیچھے نھیں ھٹ سکتا۔
حالیہ دنوں کے دوران، ملک فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافہ ھوا ہے۔