www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

فلسطینی ذرائع نے غزہ میں صھیونی حکومت کے دو جاسوسوں کو موت کی سزا کا حکم سنائے جانے کی خبردی ہے۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے قانونی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ غزہ شھر کی فوجی عدالت نے صھیونی حکومت کے دو جاسوسوں کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔
فلسطین کے اس قانونی ادارے کے ترجمان نے کھا کہ چند روز قبل بھی صھیونی حکومت کے ایک جاسوس کو غزہ میں پھانسی دی گئی ہے۔
فلسطین کی منتخب عوامی حکومت کی اسپیشل سیکورٹی فورس نے گذشتہ مھینے بھی غزہ سے کئی صھیونی جاسوسوں کو گرفتار کیا تھا۔
فلسطینی سیکورٹی فورسز نے کھا ہے کہ وہ صھیونی جاسوسی کے خلاف اپنا خفیہ آپریشن جاری رکھے گی۔ فلسطین کی منتخب عوامی حکومت نے کی وزارت داخلہ نے کھا ہے کہ وہ صھیونی جاسوس کہ جو سیکورٹی فورسز کے سامنے اپنے آپ کو پیش کردیں ان کے حوالے سے معافی کے لئے سوچا جاسکتا ہے۔
غاصب صھیونی حکومت علاقے میں فلسطینی مزاحمت کو نقصان پھنچانے کے لئے کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نھیں کرتی اور غزہ میں اپنے جاسوسی نیٹ ورک کو فعّال رکھنے کی کوشش کرتی رھتی ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh