افغانستان کی پولیس نے دور افتادہ شمالی علاقے میں طالبان کے ھاتھوں ایک افغان خاتون کو سنگسار کی سزا سے نجات دلادی ہے۔
افغانستان سے موصولہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے حکام نے آج اس خبر کا اعلان کرتے ھوئے کھا کہ طالبان کا دعوی تھا کہ اس عورت پر اپنے شوھر کو دھوکہ دینے اور کسی دوسرے فرد کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے کا الزام ہے اور طالبان کی شوریٰ نے اس عورت کو سنگسار کرنے کی سزا کا حکم دیا تھا۔
افغان پولیس کا کھنا ہے کہ طالبان گروہ کے افراد اس ملک کے پسماندہ علاقوں میں اپنی غیر قانونی عدالتوں کے ذریعے لوگوں کو مختلف قسم کی سزائیں سنایا کرتے ہیں یھاں تک کہ خواتین کو بھی مختلف جرم کی بنا پر سنگسار کی سزا سنائی گئی ہے۔
افغانستان کے صوبے قندوز کے پولیس ترجمان سید سرورحسینی نے کھا کہ طالبان کی چنگل سے آزاد ھونے والی خاتون مقامی طالبان کی نجی جیل میں قید اور سنگسار کی سزا کے منتظر تھی۔