بحرین میں ٹیچروں کی یونین کے سابق سیکریٹری جنرل نے کھا ہے کہ بحرین کا نظام تعلیم، تباھی کا شکار ھورھا ہے۔سنا زین الدین نے کھا کہ
عوامی تحریک کے بعد سے ملک کے نظام تعلیم سے دانشوروں کو نکالنے کے نتیجے میں بحرین کا نظام تعلیم زوال کا شکار ھورھا ہے۔
انھوں نے کھا کہ آل خلیفہ کی شاھی حکومت، ملک کے نظام تعلیم کو تجربہ کار دانشوروں سے محروم کرکے اس میں تبدیلیاں لارھی ہے۔
ادھر بحرین کے ایک اور انقلابی رھنما محمد جاسم الدرازی نے العالم سے گفتگومیں کھا کہ تعلیم کے شعبے کے خلاف آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیاں، ملک میں گھٹن پیدا کرنے اور آزادئی بیان اور انسانی حقوق پامال کرنے کی کوششیں ہیں۔
انھوں نے کھا کہ امریکہ اور برطانیہ آل خلیفہ کے جرم میں برابر کے شریک ہیں۔ انھوں نے کھا کہ مغربی ممالک ایسے عالم میں آل خلیفہ کی حمایت کررھے ہیں جبکہ آل خلیفہ بری طرح سے ملت بحرین کے حقوق پامال کررھی ہے۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاھلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررھی ہے۔