لبنان کے ایک معروف عالم دین نے فلسطینیوں کے حقوق کی بازیابی پر تاکید ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق " علامہ شیخ عفیف نابلسی "
آج بیروت میں فلسطینی علماء کے وفد کے ساتھ ملاقات میں ، صھیونی حکومت اور فلسطین کی خود مختار انتظامیہ درمیان ھونے والے سازشی مذاکرات کے بے نتیجہ ھونے کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ فلسطینیوں کے حقوق کو نظرانداز کرنا کسی بھی قیمت پر قابل قبول نھیں ہے اور ان مذاکرات کے جاری رھنے کے لئے بھی کوئی قانع کنندہ دلیل موجود نھیں ہے۔
اس لبنانی عالم دین نے مزید کھا کہ صھیونی حکومت امن پسندی کے جھوٹے دعوے کرتی ہے اور ان ھی جھوٹے دعوؤں کے ذریعے وہ اپنی غاصبانہ قبضے کو جاری رکھنا چاھتی ہے۔
" علامہ شیخ عفیف نابلسی " نے صھیونی کے خلاف جاری فلسطینیوں کی مزاحمت پر تاکید کی اور کھا کہ فلسطینی سرزمین کی آزادی اسی راہ کے ذریعے سے ممکن ہے۔