www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 اسلامی جمھوریہ ایران اور افغانستان کے سربراھان مملکت نے افغانستان کی آخری صورتحال اور علاقے میں رونما ھونے والی سیاسی و 

سیکورٹی تبدیلیوں کے حوالے تبادلہ خیال کیا ہے۔
صدارتی پریس نوٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر " حسن روحانی " نے آج تھران میں افغانستان کے صدر " حامد کرزئی " کے ساتھ ملاقات میں علاقے خاص طور پر اسلامی ملک افغانستان میں اغیار کی ھر قسم کی موجودگی کے حوالے سے ایران کی واضح مخالف کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ ایران یہ سمجھتا ہے کہ تمام غیر ملکی فوجی حتمی طور پر علاقے سے نکل جائیں اور افغانستان کی سیکورٹی اس ملک کے عوام کے سپرد کردی جائے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر " حسن روحانی " نے ایران و افغانستان کے تاریخی بندھنوں اور ثقافتی ، دینی اور زبانی مشتراکات کا ذکر کرتے ھوئے تاکید کی کہ ھمسایوں منجملہ افغانستان کے ساتھ تعلقات کا فروغ اسلامی جمھوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔
افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے بھی اس ملاقات میں کھا کہ ایران نے ھمیشہ افغانستان کے ساتھ مکمل صداقت کے ساتھ برتاؤ کیا ہے اور اپنے مواقف کو واضح طریقے سے بیان کیا ہے اور افغانستان کے عوام و حکومت ھمیشہ ایران کی حکومت و قوم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس کا احترام کرتے ہیں۔
افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے ماحولیات و سرحدی معاھدوں خاص طور پر پانی کے مسائل کی طرف اشارہ کرتے ھوئے تاکید کی کہ افغانستان ، ایران کے ساتھ اپنے تمام سمجھوتوں اور قراردادوں کا پابند ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh