www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

مصرکی ایک اپیل کورٹ نے اخوان المسلمون کی21 قیدی خواتین کی رھائی کا حکم دیدیا۔

 العالم کی رپورٹ کے مطابق ان خواتین کو مصر کے معزول صدر محمد مرسی کی حمایت میں مظاھروں میں شرکت کرنے اور ٹریفک میں خلل ڈالنے کے الزام میں 11 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
 مصر کی اس عدالت نے اپنے حکم نامے میں ان خواتین کی سزا کو ایک برس کی معطل سزا میں تبدیل کرتے ھوئے ان کی رھائی کے احکامات جاری کئے جن میں سات نو عمر بچیاں بھی شامل ہیں۔
 واضح رھے کہ نومبر میں ان خواتین کو فوجی حمایت یافتہ عبوری حکومت کے خلاف مظاھرے کرنے کے الزام میں 11 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
 یادرھے کہ مصر میں انسانی حقوق کی مدافع تنظیموں نے بھی مصر اور دنیا کے مختلف ملکوں میں ان خواتین کی گرفتاری اور ان کو سزائیں دیئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔
 

Add comment


Security code
Refresh