www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

604663
عالمی اداروں اور تنظیموں میں ایران کے مستقل مندوب کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے بیشتر مندوبیں نے ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
ویانا میں آئی اے ای اے کے اجلاس کے نتائج کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ اس اجلاس میں پچاس سے زائد رکن مندوبین نے اپنے بیانات میں ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکل جانے پر کڑی نکتہ چینی کی۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ، صھیونی حکومت اور چند ایک عرب ملکوں کے سوا بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں شریک تمام مندوبین نے ایٹمی معاہدے کو سفارت کاری کی اہم ترین کامیابی اور کثرالفریقی تعاون کی بہترین مثال قرار دیا ہے۔
کاظم غریب آبادی نے کہا کہ اجلاس کے دوران اسرائیل کی ایٹمی سرگرمیوں کا معاملہ بھی زیر بحث رہا ہے اور ایٹمی ہتھیاروں تک رسائی پر گہری تشویش ظاہر کی گئی۔
انھوں نے کہا کہ آئی اے ای اے کے اجلاس کے دوران پہلی بار سعودی عرب کے ایٹمی پروگرام کا معاملہ بھی باضابطہ طور پر سامنے آیا اور اسے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا۔

Add comment


Security code
Refresh