سعودی اتحاد کی یمن پر جاری جارحیت کا یمنی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان کے علاقے الحرث پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے جبکہ 3 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں ۔
اسے سے قبل جارح سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے الظاہر علاقے پر حملہ کیا تھا۔ سعودی جنگی طیاروں نے اسی طرح صوبہ حجہ پر بھی بمباری کی، جبکہ صوبہ مآرب اور البیضاء کو بھی جارح سعودی جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا تھا جس کا یمنی فورسز نے جواب دیا۔
سعودی عرب امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد کے ساتھ مارچ دوھزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔
یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں اب تک قریب سترہ ھہزار یمنی شھید، دسیوں ھزار زخمی اور لاکھوں بے گھر اور دربدر ہو چکے ہیں۔
یمنی فورسز کا حملہ کئی سعودی آلہ کار ہلاک متعدد گاڑیاں تباہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 146