چین کی کامرس منسٹری نے اعلان کیا ہے کہ چینی کمپنیوں کے خلاف امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کی غرض سے ایسا میکنیزم تیار کر لیا گیا ہے جس کی ذریعے غیر ملکی کمپنیوں کی سرگرمیوں کو محدود کیا جا سکتا ہے۔
چین کی وزارت تجارت نے اپنے بیان میں کسی خاص کمپنی کی طرف تو اشارہ تو نہیں کیا تاہم چین کے اس میکینزم سے غیر ملکی کمپنیوں کے خلاف تادیبی اقدامات عمل میں لائے جا سکیں گے۔
اس سے قبل میڈیا رپورٹوں سے اس بات کی نشاندہی ہو رہی تھی کہ برطانیہ کی مانند اگر تمام یورپی ملکوں نے ھواوی کے خلاف پابندی عائد کی تو نوکیا اور اریکسن کمپنیوں کے خلاف بھی پابندی عائد کی جا سکے گی۔
امریکی حکومت نے ھواوی کمپنی پر جاسوسی کا الزام عائد کیا ہے اور اپنی قومی سلامتی کے لئے خطرے کا بہانہ بنا کر چین کی اس کمپنی کے خلاف پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
چین کا ماننا ہے کہ ھواوی کے خلاف جاسوسی کرنے کے امریکی الزام کی بنیادی وجہ امریکی حریف کمپنوں کے مفادات کا تحفظ اور امریکہ میں ھواوی کی مقبولیت کو روکنا ہے۔
چین نے امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے میکینزم تیار کر لیا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 144