www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

فرانس میں مسلمانوں کے حقوق کی مدافع تنظیموں میں سے ایک نے اس ملک کے ایک جریدے میں قرآن مجید کی بے حرمتی ھونے کی بنا پر

 اس کی شکایت کی ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے طنزیہ جریدے " شارلی ایبڈو " کے وکیل مدافع نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوئے کھا کہ فرانس میں مسلمانوں کے حقوق کی ایک مدافع تنظیم نے اس فرانسیسی طنزیہ جریدے میں قرآن مجید کی بے حرمتی اور قرآن کے بارے میں نازیبا کلمات تحریر کیئے جانے کی بناپر اس جریدے کی شکایت کی ہے۔
یاد رھے کہ فرانس میں جرمنی کے سرحد کے ساتھ ملحقہ علاقے " الزاس و موزیل " کے علاوہ ، مقدسات کی توھین کرنا جرم شمار نھیں ھوتا۔
نومبر 2011 میں پیمبراکرم(ص)کی شان اقدس میں توھین کرنے کی بنا پر اسی " شارلی ایبڈو " نامی جریدے کے ایک دفتر کو فرانس کے عوام نے آگ لگادی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ فرانس میں دینی شعائر کی توھین ایک معمول بنتا جارھا ہے اور ایسا بھی دیکھا گیا ہےکہ فرانس کے کچھ شھروں میں مسجدوں اور مسلمانوں کے قبرستانوں کی بے حرمتی بھی کی گی ہے اور مساجد کو نذرآتش کیئے جانے کے واقعات بھی سامنے آچکے ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh