امریکہ کے نوجوانوں کی اکثریت اس ملک کے صدر پر اعتماد نھیں کرتی۔ رویٹرز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ کی ھارورڈ
یونیورسٹی میں انجام پانے والے سروے کے نتائج سے نشاندھی ھوتی ہے کہ امریکہ کے نوجوانوں کی اکثریت امریکی صدر باراک اوباما کی جانب سے کیئے جانے والے فیصلوں پر عمل درآمد نہ ھونے کی وجہ سے ان پر اعتماد نھیں کرتے ہیں۔
اس سروے میں 50 فیصد نوجوانوں نے کھا ہے کہ اوباما نے ملک کو چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے اور امریکہ کے بنیادی مسائل جوں کے توں موجود ہیں اور امریکی صدر نے اپنی صدارت کے دوسرے دور میں کیئے گئے وعدوں پر عمل نھیں کیا ہے۔
سروے میں امریکی عوام کا کھنا تھا کہ امریکہ کو اس وقت شدید ترین مالی بحران کا سامنا ہے اور اور عام امریکی باشندے کے آمدانی کے ذرائع محدود سے محدود تر ھوگئے ہیں۔
امریکہ میں اس سروے کو کروانے والوں ادارے کا کھنا ہے کہ یہ سروے امریکی نوجوان کی سیاسی آگاھی میں اضافے کے لئے کروایاجارھا ہے۔
یادرھے کہ اس سے پھلے انجام پانے والے اسی قسم کے سروے میں بھی امریکہ کے عوام نے اس ملک کی بنیادی مشکلات کے حل میں اوباما کی توانائیوں کے حوالے سے شک و تردید کا اظھار کیا تھا۔