www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 وسطی افریقی جمھوریہ میں رونما ھونے والی حالیہ بدامنی کے بعد اس ملک کے دارالحکومت کے ھزاروں باشندوں نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی

 شروع کردی ہے اورجان بچانے کے لئے اپنے آباد گھروں کو خیر باد کھہ دیا ہے۔
 فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق اس ملک پر خوف کے بادل منڈلارھے ہیں۔ عالمی امدادی ادارے ریڈ کراس کا کھنا ہے کہ وسطی افریقی جمھوریہ کے دارالحکومت میں دو دن کے تشدد میں 281 افراد ھلاک ھوگئے ہیں۔
 وسطی افریقی جمھوریہ میں ریڈ کراس کے سربراہ " پاسٹر اینٹونی مباؤ بوگو" نے جمعہ کو بتایا کہ ان کے عملے کو رات ھونے سے پھلے یہ لاشیں ملی ہیں اور سنیچر کی صبح کارروائی دوبارہ شروع ھونے کے وقت اس تعداد میں اور بھی اضافہ ھونے کا خدشہ ہے۔
 انھوں نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ،کل کا دن انتھائی خوفناک ھوگا۔ ھم کل کام کریں گے میرا خیال ہے کہ ھمیں اس کام کے لیے چوتھا دن بھی چاھییے۔ جمھوریہ میں تشدد میں اضافہ اس وقت ھوا جب فرقہ وارانہ فسادات کے باعث بڑے پیمانے پر قتل عام کے خدشات سامنے آئے۔ بنگوئی پر جمعرات کو حملہ کیا گیا تھا، اطلاعات کے مطابق حملہ آور ملیشیا معزول صدر فرانکوئس بوزیز کے حامی ہیں۔ مارچ میں باغیوں کے ھاتھوں معزول کیے جانے کے بعد سے ملک کشیدگی کا شکار ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh