سعودی عرب کے انٹیلیجینس ادارے کے سابق سربراہ نے شام و فلسطین کے مسئلہ پر امریکہ کے ساتھ ریاض کے بڑھتے ھوئے
اختلافات کی خبر دی ہے
سعودی عرب کے انٹیلیجینس ادارے کے سابق سربراہ نے شام و فلسطین کے مسئلہ پر امریکہ کے ساتھ ریاض کے بڑھتے ھوئے اختلافات کی خبر دی ہے۔
سعودی عرب کے انٹیلیجینس ادارے کے سابق سربراہ ترکی الفیصل نے گذشتہ روز امریکہ کے ساتھ ریاض کے تعلقات میں بے اعتمادی کے فضاء کا ذکر کرتے ھوئے کھا کہ امریکہ کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات ایک نازک دور سے گزر رھے ہیں اور بے اعتمادی کی فضاء میں روز بروز اضافہ ھوتا جارھا ہے اور شام و فلسطین کے حوالے سے دونوں ملکوں میں اختلافات جوں کے توں باقی ہیں۔
سعودی عرب کے انٹیلیجینس ادارے کے سابق سربراہ نے مزید کھا کہ امریکہ و ریاض کے تعلقات میں بھت زیادہ نشیب و فراز پایا جاتا ہے اور دونوں ملکوں کے روابط حساس دور سے گزر رھے ہیں۔
سعودی عرب کے انٹیلیجینس ادارے کے سابق سربراہ کا ریاض و واشنگٹن کے حکام کے درمیان موجودہ اختلافات کا اعتراف ایسی صورت حال میں کیا ہے کہ سعودی عرب کے انٹیلیجینس ادارے کے سربراہ بندر بن سلطان نے منگل کے دن ماسکو میں روس کے صدر پوتین سے ملاقات میں جنیوا ٹو مذاکرات کے لئے اپنی آمادگی کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔