www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

کیلیفورنیا کی مساجد کے منتظمین نے دین مبین اسلام سے غیر مسلموں کی زیادہ سے زیادہ آشنائی کے مقصد سے مسجدوں کے دروازے غیر مسلموں 

کے لئے کھول دیئے ہیں۔
 بین الاقوامی قرآن نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کی مساجد کی انتظامیہ نے بتایا کہ یہ اقدام اسلام و مسلمانوں کے حوالے سے غلط تصورات کو دور کرنے کے لئے کیا گیا ہے تاکہ غیر مسلم دین مبین اسلام کے آفاقی پیغام سے زیادہ سے زیادہ آشنا ھوسکیں اور ان کو اسلام کی صحیح شناخت حاصل ھوسکے۔
یاد رھے کہ کیلیفورنیا کی مساجد کے منتظمین گذشتہ بارہ سالوں سے یہ کام کررھے ہیں۔ اتوار کے دن اس حوالے سے کیلیفورنیا کی مساجد میں خصوصی تقریبات کا انعقاد ھوا اور حاضرین کی اسلامی کھانوں سے تواضع کی گی۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مسلمانوں کی سب سے بڑی آبادی ہے۔ دو ھزار دس کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں تقریبا دو ھزار مساجد ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh