www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

ایسے وقت جب کہ جنیوا ٹوکانفرنس کے انعقاد میں ایک مھینے کا عرصہ باقی بچا ہے ، سعودی عرب ، شام کے مخالفین کو تیس کروڑ ڈالر

 دے کر انھیں اس کانفرنس میں شرکت کرنے پر مجبور کررھا ہے ۔
 لبنان کی پریس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنیوا ٹو کانفرنس میں شرکت کے لئے شام کے مخالفین میں شک و تردید پائے جانے کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے خیالات کے پیش نظر، امریکہ کے علاوہ ، شام کے مخالف گروھوں کو وجود میں لانے والی حکومتیں بھی ان مخالفین کو جنیوا ٹو کانفرنس میں شرکت کرنے پر مجبور کررھی ہیں ۔
 شام مخالف ملکوں کے درمیان سعودی عرب نے ان مخالفین کو متحد کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر کوششیں شروع کردی ہیں۔
باخبر ذرائع کے مطابق اگر چہ سعودی عرب جنیوا ٹوکانفرنس ميں شرکت پر اپنی مخالفت کا اعلان کرچکا ہے تاھم شام کے مخالفین کو اس کانفرنس میں شرکت پر مجبور کرنے کے لئے شام کے مخالف گروھوں کے سرغنہ افراد کو تیس کروڑ ڈالر تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔
 

Add comment


Security code
Refresh