بنگلادیش کے حکومت مخالفین کی جانب سے حکومت کے خلاف مظاھرے کرنے کی دھمکی کے بعد ، حکومت نے بڑے شھروں ميں
فوج تعینات کردی ہے ۔
حکومت بنگلادیش کے مخالفین کی جانب سے ، وزیر اعظم کو اقتدار سے برطرف کرنے پر کے سلسلے میں ملک بھر میں ھونے والے وسیع مظاھروں کو روکنے کے لئے بڑے شھروں میں فوج تعینات کردی گئی ۔
بنگلادیش ميں کشیدگی اس وقت عروج کو پھنچ گئی جب اس ملک کی وزیر اعظم حسینہ واجد نے بنگلادیش کی حزب اختلاف کی سب سے اھم جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی جانب سے 24 اکتوبر تک ان کے مطالبے کو تسلیم کرنے کی مھلت مسترد کی اور اپنے سرگرم کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ مخالفین کے ساتھ مقابلے کے لئے سڑکوں پر اتر آئیں ۔
بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی رھنما خالدہ ضیاءنے کھا ہے کہ جمعہ کے دن سے اس ملک کی حکومت غیر قانونی ہے اور اس کی بنیاد پر پارلمانی انتخابات کے انعقاد سے تین ماہ پھلے تک ایک عبوری حکومت برسر اقتدار آئے ۔