www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

عراق کے سیکورٹی ذرا‏ئع نے سعودی عرب اور قطر کی جانب سے حکومت بغداد کے خلاف کودتا اور اس ملک کے وزیر اعظم اور

بعض دیگر اھم شخصیات کے قتل کی سازش کو بے نقاب کیا ہے.
عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے کھا کہ عراق کی حکومت کو سرنگوں کرنے اور اس ملک کے خلاف فوجی کودتا کی سازش کی جارھی ہے ۔
اس ذریعے نے کھا کہ عراق کے مفرور نائب صدر طارق الھاشمی کے قریبی مسلح گروہ ، عراقی وزیر اعظم نوری مالکی اور اس ملک کی بعض دیگر اھم شخصیات کے قتل کے درپے ہیں ۔
قطر کے انٹلیجنس اداروں نے اس کے لئے بھت بڑی رقم خرچ کی ہے تاکہ حکومت عراق کہ جو طارق الھاشمی کی عراق کی واپسی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اسے ختم کردیں ۔
دوسری جانب شمالی عراق کے صوبے کرکوک کے ایک پولس ذریعے نے کھا ہے کہ کالعدم بعث پارٹی نے کرکوک کے علاقوں ميں ایسے پمفلیٹ وغیرہ تقسیم کئے ہيں جن میں عراقی عوام سے ، نوری مالکی کی حکومت کے خلاف قیام کرنے کا مطالبہ کیا گيا ہے ۔
 

Add comment


Security code
Refresh