www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

بحرین میں آل خلیفہ کے گماشتوں نے اس ملک کے علاقے بنی جمرہ میں ایک نوجوان کے سر پر براہ راست گولی مار کر شھید کر دیا ہے۔

علی خلیل الصباح نامی نوجوان اس وقت ظالم حکومت کی بربریت کا نشانہ بنا جب وہ ایک پر امن مظاھرات میں شریک تھا۔
اس خبر کے پھیلنے سے ملک کے مختلف علاقوں میں علی الصباح کی شھادت کے خلاف احتجاجات کا سلسلہ شروع ھو گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز سے لوگوں کو متفرق کرنے کے لیے زھریلی گیس اور ھوائی فائر کئے اور اس درمیان شھید خلیل الصباح کے باپ کو بھی آل خلیفہ کے گماشتوں نے گرفتار کر لیا۔
قابل ذکر ہے کہ اس نوجوان کی شھادت کے ساتھ بحرین کی انقلابی تحریک میں شھید ھونے والوں کی تعداد ۱۱۶ ھو گئی ہے۔
ادھر دوسری طرف آل خلیفہ حکومت کی عدالت نے آج بحرین کے ۶ انقلابی افراد کو پولیس کے قتل کا منصوبہ بنانے کے الزام میں ۱۰ سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
بحرین کی حقوق انسانی کی تنظیم کے عھدہ دار یوسف المحافظہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز بحرین کی ایک عدالت نے اس ملک کے تین باشندوں کو سڑکوں پر ٹائروں کو آگ لگانے اور حکومت مخالف مذاکرات میں شرکت کرنے کے الزام میں ۵ سال قید کا فیصلہ دے دیا ہے۔
واضح رھے کہ بحرین میں گزشتہ دو سال سے آل خلیفہ کی حکومت اس ملک کے باشندوں کو اپنے مظالم کا نشانہ بنا رھی ہے اور عوام کے جائز حقوق کی پامالی میں مصروف ہے جبکہ عوام اپنے حقوق کی بازیابی کا مطالبہ کر رھے ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh