www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

یمن میں حوثیوں کی تنظیم "انصار اللہ" کے ۶ افراد کو آج اس وقت شھید کر دیا گیا جب وہ شھر "اِب" میں عید غدیر کے پروگرام میں

 شرکت کی غرض سے جا رھے تھے۔
اس رپورٹ کے مطابق شھر "بریم" میں القاعدہ سے وابستہ گھات لگائے بیٹھے چند افراد نے فائرنگ کر کے انصار اللہ کے چند افراد کو شھید کر دیا ہے۔
یمن کے ایک سکیورٹی ادارے نے اس خبر کی تایید کرتے ھوئے بتایا ہے کہ انصار اللہ تنظیم کے بعض افراد عید غدیر کے روز شھر "اِب" میں پروگرام میں شرکت کے لیے جا رھے تھے کہ گھات لگائے بیٹھے القاعدہ کے مزدوروں نے انھیں شھید کر دیا۔
واضح رھے کہ انصار اللہ تنظیم یمن کے زیدی شیعوں کی تنظیم ہے اور اس ملک میں عرصہ دراز سے زیدی شیعوں اور افراطی سنیوں کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh