مصر کی فوج نے سدوت کالونی میں کم سے دس رھائشی مکانات کو تباہ کردیا ہے۔
مصر کی فوج نے آج غزہ کے نزدیک مصر کے رفح شھر میں واقع سدوت کالونی میں عام شھریوں سے متعلق کم از کم دس رھائشی مکانات کو تباہ کردیا ہے۔
مصر کی فوج نے ان رھائشی مکانات کو تباہ کرنے کے لئے دھماکہ خیز مواد استعمال کیا ہے۔ مصر کی فوج کی جانب سے عام شھریوں کے مکانات کو تباہ کیا جانا ایسی صورت میں انجام پایا ہے کہ کچھ دنوں قبل شمالی سینا میں رفح و العریش شاھراہ کے قریب پولیس کے ایک قافلے پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اھل کار ھلاک ھوگیا تھا۔