لبنان میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نمائندے نے فلسطنی خود مختار انتظامیہ کے سربراہ اور مصر کے
معزول ڈکٹیٹر پر فلسطین کی مزاحمت کے خلاف خیانت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
فلسطین کی نیوز ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں تحریک حماس کے نمائندے " اسامہ حمدان " نے آج کھا کہ مصر کے معزول ڈکٹیٹر حسنی مبارک نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے ساتھ مل کر صھیونی حکومت کے مقابلے میں فلسطین کی مزاحمت کے ساتھ خیانت کی ہے۔
حمدان نے مزید کھا کہ حسنی مبارک نے اپنی ڈکٹیٹر حکومت کے زمانے میں کوشش کی کہ فلسطین کے عوام صھیونی حکومت کے مقابلے میں تسلیم ھوجائیں اس لئے حسنی مبارک ایک خیانت کار ہے۔
تحریک حماس کے ایک اعلی رکن نے وضاحت کی کہ محمد مرسی نے اگر چہ فلسطین و صھیونی حکومت کے بحران کو حل کرنے میں کوئی مثبت پیشرفت کا مظاھرہ نھیں کیا ، لیکن مرسی نے مبارک کے بر خلاف ھمیشہ فلسطین کے مسئلہ کی حمایت کی ہے۔