روس اور ھندوستان نے پرامن مقاصد کےلئے ايران کے ايٹمي حق پر زورديا ہے. روس کے صدر ولاديمير پوتين اور ھندوستان کے
وزير اعظم منموھن سنگھ کھا ہے کہ پرامن مقاصد کے لئے ايران کا ايٹمي معاملہ سفارتي طريقے سے ھميشہ کے لئے جلد سے جلد حل ھوجانا چاھیئے ۔ دونوں ملکوں کے سربراھان مملکت نے ملاقات کے بعد مشترکہ بيان ميں ايران کے ايٹمی معاملے کو بات چيت اور سفارتی طريقے سے حل کئے جانے پرزور ديا ہے ۔
ماسکو اور نئي دھلي نے مشترکہ بيان ميں بين الاقوامي معاھدوں کي بنياد پر پرامن مقاصد کے لئےايٹمي ٹیکنالوجي سے استفادے کے ايران کے حق کو باضابطہ طور پر تسليم کيا ہے ۔
ھندوستان کے وزير اعظم منموھن سنگھ تجارتي ، ايٹمي توانائي اور دفاعي ساز وسامان سے متعلق کچھ سمجھوتوں پر دستخط کرنے کےلئے 20 اکتوبر کو ماسکو پھنچے جھاں انھوں نے دونوں ملکوں کے سالانہ سربراھي اجلاس ميں بھي شرکت کي ۔
ھندوستان کے وزير اعظم نے اپنے اس دورے ميں ايران کے ايٹمي معاملے کو پرامن طريقے سے حل کرانے ميں روس کے کردار کي تعريف کي۔