www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے صھیونی حکومت کے جاسوسی نیٹ ورک کو پکڑ لیا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق یہ جاسوس نیٹ ورک خیبر پختونخوا کے فقیر آباد علاقے میں پکڑا گيا ہے۔ اس جاسوسی کے مرکز میں بیس غیر قانونی ٹیلیفون لائينیں تھیں جن سے مقبوضہ فلسطین، ھندوستان اور صومالیہ فون کئےجاتے تھے۔
بتایا جاتا ہے جن لوگوں کے نام پر یہ ٹیلیفون ہیں ان کا تعلق پنجاب سے ہے۔ پاکستان ٹیلی فون ایکسچینج کی جانب سے متنبہ کئےجانے کے بعد پولیس نے اس عمارت پر چھاپہ مارا تھا لیکن پولیس کے آنے سے پھلے ھی اس عمارت میں موجود جاسوس بھاگنے میں کامیاب ھوگئے۔اس عمارت سے برآمد ھونے والا جاسوسی کا ساز وسامان زیادہ ترصھیونی ساخت کا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh