فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اسلامی جمھوریہ ایران کے ایک بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ جعفرسبحانی نے کھا ہے کہ سامراج اسلامی انقلاب سے ھراساں ہے اسی وجہ سے 

مسلمانوں کے درمیاں تفرقہ پھیلانے کی کوشش کررھا ہے۔
 آیت اللہ جعفر سبحانی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی شخصیت کے بارے میں عالمی کانگریس کرانے والی کمیٹی سے ملاقات میں کھا کہ اسلامی انقلاب کے اثر و رسوخ سے خوف کی بنا پر دشمنان اسلام شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیاں اختلافات کو ھوا دے رھے ہیں ۔
 انھوں نے کھا کہ آج مسلمانوں کو سب سے زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے کیونکہ آج مسلمان بری طرح سے اختلاف و تفرقے میں مبتلا ہیں۔
انھوں نے کھاکہ اسلام کے خلاف ھمہ گير حملے اور علاقے کےبعض ممالک کی جانب سے اھل بیت عصمت و طھارت علیھم السلام کے عقیدتمندوں کے خلاف سرگرمیاں اس بات کا باعث بنی ہیں کہ اھل سنت شیعہ مسلمانوں سے قریب نہ ھوں۔
حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کےبارے میں عالمی کانگریس اس سال دسمبر کےمھینے میں ساحلی شھر بندر عباس میں ھوگي۔ اس کانفرنس میں وھابیت پر تفصیلی بحث ھوگي۔
 

Add comment


Security code
Refresh