فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

عراق میں جمعرات کو ھونے والے 12 بم دھماکوں میں 66 افراد شھید اور 170 زخمی ھوئے ہیں۔

عراق کے سکیورٹی اور حفاظتی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جمعرات کو اس ملک کی مختلف جگھوں پر ھونے والے بم دھماکوں میں 66 افراد شھید ھو گئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق بغداد کے مختلف مقامات پر 11 کار بم دھماکے ھوئے جن کے باعث 44 افراد شھید اور 120 زخمی ھوئے ہیں۔
مذکورہ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ بغداد کے مرکز میں صناعہ روڈ پر دو کار بم دھماکے، حسینیہ محلے میں دو کار بم دھماکے، القریعات میں دو بم دھماکے، الجدیدہ ، المعامل اور شرطہ رابعہ میں پانچ کار بم دھماکے ھوئے ہیں۔
بغداد کے شمال میں واقع موفقیہ گاوں میں ایک خودکش حملے کے دوران 15 افراد شھید اور 50 زخمی ھوئے ۔
 

Add comment


Security code
Refresh