فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

بیت اللہ کا غلاف آج تبدیل کردیا گیا۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی سے قبل اسلامی جمھوریہ ایران کے تاریخی شھر کاشان کے

 معروف عرق گلاب سے غسل دیا گیا جس کی خوشبو سے پورا حرم معطر ھوگیا۔
 اس موقع مقامی حکام کے علاوہ بعض اسلامی ملکوں کے سربراھان نیز اسلامی ملکوں کے حج مشنز کے سربراہ موجود تھے۔
واضح رھے کہ ھرسال غلاف کعبہ کی تبدیلی سے قبل ایرانی عرق گلاب سے غسل کعبہ کی پر وقار تقریب منعقد کی جاتی ہے۔
نیا غلاف دو کروڑ ریال کی لاگت سے670کلوگرام خالص ریشم سے تیار کیا گیا ہے۔ غلاف کی تیاری میں 150کلو گرام خالص سونا اور چاندی بھی استعمال کی گئی ہے اور اس پر بیت اللہ کی حرمت اور حج کی فرضیت اور فضیلت کے بارے میں قرآنی آیات کشیدہ کی گئی ہیں۔اس کا سائز658مربع میٹر ہے اور یہ 47حصوں پر مشتمل ھوتا ہے ۔ھر حصہ14میٹر طویل اور 95سینٹی میٹر چوڑا ھوتا ہے۔
زمین سے تین میٹر کی بلندی پر نصب کعبہ کے دروازے کی لمبائی چھ میٹر اورچوڑائی تین میٹر ہے۔ مکہ مکرمہ کے قریب غلاف کعبہ تیار کرنے کی فیکٹری 77سال قبل قائم کی گئی تھی جھاں 200سے زائد ھنر مندمسلسل آٹھ ماہ کی محنت سے اسے تیار کرتے ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh