ھندوستان کي رياست مدھيہ پرديش ميں رتن گڑھ کے مندر ميں بھگدڑ مچ جانے سے ساٹھ سے زائد افراد ھلاک ھوگئے ہيں ۔
ھندوستان ميں اتوار کو دسھرے کا تيھوار منايا جارھا ہے- اس موقع پر مندروں ميں کافي بھيڑ ھوتي ہے۔ رتن گڑھ سے موصولہ خبروں ميں کھا گيا ہے کہ بھگدڑ کے نتيجے ميں سو سے زائد افراد زخمي بھي ھوئے ہيں۔
بھگدڑ اس وقت مچي جب ھندو پجاري درگا پوجا کي تقريبات ميں جارھے تھے۔ بھيڑ کو قابو ميں رکھنے کے لئے ايک موقع پر پوليس نے لاٹھي چارج کيا جس سے بھگدڑ مچ گئي اور لوگ کچل کر اور پل کے نيچے گر کر ھلاک ھوگئے اور کئي ياتري دريا ميں بھي ڈوب گئے۔