فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

سعودي عرب ميں سيکورٹي اھلکاروں نے شھری حقوق کي خلاف ورزي جاری رکھتے ھوئے تين خواتين کو ڈرائيونگ کرنے کے

 الزام ميں گرفتار کرليا ہے۔
 سعودی عرب کي المختصر ويب سائٹ نے لکھا ہے کہ سيکورٹی اھلکاروں نے رياض ميں تين خواتين کي کاروں کو روک کر ڈرائيونگ کے الزام ميں انھيں گرفتار کرليا-
سعودی عرب کي ٹريفک پوليس کے سربراہ عبدالرحمان المقبل نے اس سے پھلے کھا تھا کہ اگر کسي خاتون کو کار چلاتے ھوئے ديکھا گيا تواس کي کار کو صرف اس جرم ميں روکا جائے گا کہ خاتون کے پاس ڈرائيونگ لائسنس نھيں ہے –
سعودي سيکورٹي اھلکاروں نے جمعے کو ڈرائيونگ کا حق حاصل کرنے کي غرض سے تحريک چلانے والي ايک خاتون رھنما ايمان النجفان کو گرفتار کرليا تھا –
 سعودي عرب ميں خواتين نے آئندہ چھبيس اکتوبر کو ملک گير تحريک کا اعلان کررکھا ہے –
سعودي عرب ميں سياسي اور سماجي کارکنوں نے اعلان کيا ہے کہ وہ آ‏ئندہ چھبيس اکتوبرکو خواتين کي ڈرائيونگ پر عائد پابنديوں کے خلاف پورے ملک ميں احتجاج کريں گے –
 واضح رھے کہ سعودي عرب دنيا کاواحد ملک ہے جھاں عورتوں کو کار چلانے کي اجازت نھيں ہے اور قرون وسطي کي يہ پابندي اس ملک ميں وھابي مفتيوں کے فتووں کي بنياد پر ہے –
 سعودي عرب ميں اگر کوئي خاتون کار چلاتے ھوئے پکڑي جاتي ہے تو اس کو گرفتارکرکے کوڑے لگائے جاتے ہيں۔
 

Add comment


Security code
Refresh