فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

غرب اردن میں صھیونی فوجیوں کی جانب سے آنسو گیس کے گولے داغنے کے نتیجے میں کئی فلسطینی باشندے بھوش ھوگئے ہیں۔

 قطر نیوز ایجنسی قنا کی رپورٹ کے مطابق صھیونی حکومت کے فوجیوں کے اسپیشل اسکواڈ نے آج غرب اردن کے جنوب میں جنین کی جبع کالونی پرحملے کے بعد شدید طور پر آنسو گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی بھوش ھوگے۔
 اس رپورٹ کے مطابق صھیونی فوجیوں نے اسی طرح فلسطینیوں ربڑ کی گولیاں بھی استعمال کیں اورصھیونی فوجیوں کے ساتھ ھونے والی اس جھڑپ میں کئی فلسطینی شدید طور پر زخمی ھوگئے۔
 اس رپورٹ میں آیا ہے کہ صھیونی فوجیوں نے ابھی تک جبع کے علاقے کا محاصرہ کررکھا ہے اور فلسطینیوں کی گھروں کی تلاشی لی جارھی ہے۔ 
غرب اردن میں الخلیل صوبے میں فلسطینیوں کےالاسیر کلب نے اس صوبے کے مختلف علاقوں میں صھیونی فوجیوں کے ھاتھوں درجنوں فلسطینیوں کی گرفتاری کی بھی خبر دی ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh