فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

پاکستانی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ مولوی فضل اللہ پاکستانی اور افغان طالبان کے مابین ھونے والی لڑائی میں مارے جا چکا ہے۔

روزنامہ دنیا نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ دو دن پھلے افغانستان کے صوبے کنڑ کے علاقے غازی آباد کے علاقے میں مولوی فضل اللہ اپنے دو ساتھیوں کے ھمراہ افغان طالبان کے ساتھ ھونے والی لڑائی میں مارا جا چکا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق افغان طالبان نے اس کے ٹھکانے پر بھاری ھتھیاروں سے لیس ھو کر حملہ کیا اور اس مدبھیڑ میں مولوی فضل اللہ مارا گیا۔۔
قابل ذکر ہے کہ پشاور کے کئی اخبارات نے بھی فضل اللہ کی موت کی تصدیق کی ہے۔ ادھر پاکستانی طالبان نے سوات کے علاقے دیر بالا میں ایک فوجی جنرل اور اور میجر جنرل کو بم دھماکے میں مارنے کی تصدیق کی ہے۔
واضح رھے کہ 2009 میں سوات کے علاقے میں پاکستانی فوج کے ھاتھوں شروع ھونے والے آپریشن کے بعد سے مولوی فضل اللہ افغانستان فرار ھو چکا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh