عراق کے وزیر اعظم نے کھا ہے کہ دھشتگردی کے حامی ممالک عراق میں ترقی کے خلاف ہیں۔
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوری مالکی نے کھا ہے کہ دھشتگردی کےحامی ممالک عراق کی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کررھے ہیں۔
انھوں نے کھا کہ عراق پر امریکہ کے حملوں سے لے کر آج تک جس چیز نے عراق کو ترقی سے روک رکھا ہے وہ دھشتگردی ہے۔
انھوں نے کھا کہ بعض عرب ممالک، دھشتگردی کی حمایت کرکے عراق کی نابودی کے خواھاں ہیں۔
عراقی وزیر اعظم نے عوام کے اتحاد پر تاکید کرتے ھوئے کھا کہ عراق اس وقت قومی فتنوں کی سازشوں کی زد میں ہے۔
واضح رھے کہ کچھ دنوں سے عراق کے مختلف علاقوں میں دھشتگردی کے بھیانک واقعات ھورھے ہیں جن میں ھزاروں افراد شھید و زخمی ھوئے ہیں۔ عراقی حلقوں کا کھنا ہے کہ ان کے ملک میں جاری دھشتگردی میں سعودی عرب اور قطر ملوث ہیں۔