فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

لبنان کے سابق وزیر اعظم سلیم الحص نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف بحرین کے عوام کے پر امن احتجاج کی حمایت کی ہے ۔

لبنان کے سابق وزیر اعظم سلیم الحص نے آج بیروت میں بحرین کی انسانی حقوق کی انجمن کے ارکان کے ساتھ ملاقات میں، آل خلیفہ کے مقابلے میں ڈیموکریسی و آزادی کے حصول کے لئے اس ملک کے عوام کے حقوق اور جدوجھد کی بھر پور حمایت کی۔
 سلیم الحص نے اس ملاقات میں بحرین میں اس ملک کے حکام کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی پر افسوس کا اظھار کیا اور کھا کہ اس ملک کے باشندوں کی پر امن سرگرمیوں کے خلاف تشدّد کا راستہ اختیار کرنا بحرین کے بحران کے حل کے لئے سیاسی راہ حل کے مواقع کو ختم کردے گا۔
 لبنان کے سابق وزیر اعظم نے مزید کھا کہ بحرین کی حکومت نے اس ملک کے عوام کے خلاف تشدّد کا راستہ اختیار کرنے کے حوالے سے بین الاقوامی احتجاج کے ردّعمل میں نہ صرف بین الاقوامی قوانین پر عمل نھیں کیا بلکہ مزید تشدّد کا راستہ اختیار اور بحرین کے عوام کے حقوق کو پامال کیا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh