فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے علاقے کیپٹل ھل میں کانگرس کی عمارت کے قریب فائرنگ سے ایک عورت ھلاک

 اورپولیس اھلکار سمیت 5 افراد زخمی ھو گئے۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق کیپٹل ھل کے علاقے میں کار سوار خاتون نے وائٹ ھاؤس کے بیریر کو توڑنے کی کوشش کی۔
امریکی پولیس کے مطابق حملہ آور خاتون تھی جسے تعاقب کے بعد ھلاک کر دیا گیا۔ فائرنگ کے دوران امریکی کانگرس میں بجٹ کٹوتی اور حکومتی شٹ ڈاؤن پر خصوصی اجلاس جاری تھا۔
پولیس اور ایف بی آئی نے علاقے کوگھیرے میں لے کر سپریم کورٹ، کانگریس اور آس پاس کے تمام دفاترکو بند کر دیا۔ عینی شاھدین کے مطابق مشتبہ کارسے 7 سے 8 فائرھوئے ایوان کے دروازے بند کر دیئے گئے۔ فائرنگ سے بھگدڑمچ گئی، سینیٹرزکو کانگرس کی عمارت سے باھرجانے سے روک دیا گیا۔
واضح رھے کہ امریکہ میں فائرنگ کے ذریعے ھلاک کئے جانے واقعات میں تیزی سے اضافہ ھو رھا ہے اورکچھ عرصہ قبل امریکہ کی ریاست واشنگٹن کے سیاٹل شھر کی ایک اپارٹمنٹ میں پانچ افراد کو قتل کردیا گیا تھااور یہ واقعہ ایسی حالت میں پیش آيا تھا کہ جب بوسٹن میں میراتھن دوڑ میں ھونے والے دھماکے میں تین افراد ھلاک اور ایک سو اسّی سے زیادہ زخمی ھوئے تھے۔
مسلح تشدد کو امریکہ کی ایک بڑی سماجی مشکل قرار دیا جاتا ہے لیکن ابھی تک اس ملک کی حکومت اور کانگریس اس پر قابو پانے میں نا کام رھی ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh