فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 12 February 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

بحرین میں جمعیت وفاق ملی کے سیکریٹری جنرل کا کھنا ہے کہ آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں کا الٹا نتیجہ نکلے گا۔

 العالم کی رپورٹ کے مطابق شیخ علی سلمان نے بحرین میں شھداء انقلاب کے اھل خانہ سے ملاقات میں کھا کہ بحرین میں کسی حکومت کو صرف عوام کے ووٹوں سے قانونی حیثیت حاصل ھوسکتی ہے اور ملت بحرین اپنی حکومت کی نوعیت کا فیصلہ کرنے کا حق رکھتی ہے۔
 شیخ علی سلمان نے مجریہ کے انتخاب کے دوسرے راستوں کو مسترد کرتے ھوئے کھا کہ یہ ملت بحرین کا حق ہے کہ وہ اپنے حق خود ارادیت سے ملک کے بارے میں فیصلہ کرے۔
 شیح علی سلمان نے کھا کہ آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں سے ملت بحرین کے پائے ثبات میں لرزش نھیں آئے گي اور اس نے اپنے اھداف کے حصول اور طاغوتی اور ظالم حکومت کی سرنگونی تک اپنی تحریک کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
 علی سلمان نے کھا کہ گذشتہ جمعے کے مظاھروں سے ثابت ھوتا ہے کہ آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیاں ناکام ھوچکی ہیں۔
واضح رھے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاھلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررھی ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh