www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے کھا ہے کہ تحریک حماس کسی بھی قیمت پر صھیونی حکومت کے

ساتھ سازشی مذاکرات کی حامی نھیں ہے۔
فلسطین کے میڈیا سیل کی رپورٹ کے مطابق سامی ابوزھری نے آج کھا کہ فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے یکطرفہ طور پر صھیونی حکومت کے ساتھ سازشی مذاکرات میں شرکت کی ہے اور تحریک حماس ان مذاکرات کو تسلیم نھیں کرتی اور ان کے از سرنو آغاز کی مخالف ہے۔
ابوزھری نے مزید کھا کہ ان مذاکرات کا جو بھی نتیجہ نکلے ملت فلسطین اس کی پابند نھیں ہے۔ تحریک حماس نے اپنے بیان کے ایک اور حصے میں اسی طرح مصری حکام کو غزہ و فلسطین کی مزاحمت کے خلاف اس ملک کے اخبارات میں پروپیگنڈہ مھم سے اجتناب کی دعوت دی۔
دوسری جانب فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن نے کھا ہے کہ تحریک حماس نے غزہ کے محاصرے کے خاتمے کے لئے فلسطینی علاقوں اور دیگر ملکوں میں پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔
خلیل الحیہ نے گذشتہ روز غزہ میں فلسطین کی منتخب حکومت کی وزارت داخلہ میں ھونے والے اجلاس میں کھا کہ اس حوالے سے سفارتی سرگرمیوں کے علاوہ دنیا بھر میں مظاھرے بھی کئے جائیں گے۔
ادھر آج فلسطینی گروھوں نے غزہ میں مظاھرے کرکے " تحریک انتفاضہ الاقصی " کے قیام کا سالانہ جشن منایا اور فلسطینیوں کی وحدت اور مزاحمت پر تاکید کی۔
 

Add comment


Security code
Refresh