www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

امریکی صدر باراک اوباما نے ھندوستان کے وزیر اعظم من موھن سنگھ سے ملاقات کی جس میں جنوبی ایشاء کے علاقے کے تجارتی و

 سیکورٹی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی صدر باراک اوباما اور ھندوستان کے وزیراعظم من موھن سنگھ نے آج وائٹ ھاؤس میں ملاقات کی۔ دونوں رھنماؤں نے اس ملاقات میں سیکورٹی معاھدوں اور ھندوستان کےسول جوھری منصوبے کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔
علاقے میں چین کے بڑھتے ھوئے اثرو رسوخ اور افغانستان کی پر تشدد صورت حال کو کنٹرول کرنے میں امریکہ کی کوشیشیں اس ملاقات کے اھم ترین محور تھے۔
اس ملاقات میں امریکہ کے نائب صدر جوبائیڈن میں موجود تھے۔ وائٹ ھاؤس نے من موھن سنگھ سے اوباما کی ملاقات سے پھلے اعلان کیا کہ امریکی صدر آئندہ مھینے وائٹ ھاؤس میں پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرینگے۔
 

Add comment


Security code
Refresh